گلوکارہ منور سلطانہ کی 29 ویں برسی 7 جون کو منائی گئی

image

لاہور۔7جون (اے پی پی):معروف گلوکارہ منور سلطانہ کی 29 ویں برسی 7 جون بروز جمعہ کو منائی گئی ، انہیں مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے ۔ گلوکارہ منور سلطانہ 8 نومبر 1924 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم ’’مہندی‘‘سے کیا، منور سلطانہ نے موسیقی کے اسرار و رموز ریڈیو پاکستان کے معروف کمپوزر عبدالحق قریشی عرف شامی سے سیکھے، پاکستان کی پہلی فلم’’تیری یاد‘‘کے متعدد گانے منور سلطانہ کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے۔

انہوں نے پاکستان کے ابتدائی زمانے میں متعدد فلموں کیلئے گلوکاری کی ،جن میں پھیرے، محبوبہ، انوکھی داستان، بے قرار، دو آنسو، سرفروش، محبوب، انتقام، بیداری، معصوم اور لخت جگر کے نام قابل ذکر ہیں،قیام پاکستان کے ابتدائی ایام میں دو ملی نغموں میں بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا، ان کے گیت اور ملی نغمے مدتوں یاد رکھے جائیں گے۔منور سلطانہ 7 جون 1995 کو لاہور میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.