اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):زری پالیسی کا فیصلہ کرنے کے لیے بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 10 جون 2024 کو منعقد ہو گا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے اسی دن زری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔