الحمرا آرٹس کونسل میں کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد

image

لاہور۔7جون (اے پی پی):الحمرا آرٹس کونسل میں جمعہ کو27ویں دس روزہ الحمرا کلاسیکل تھیٹر فیسٹیول کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب احمد عزیز تارڑنے الحمرا کی کاوش کو اطمینا ن بخش قرار دیا اور کہا کہ تھیٹر فیسٹیول سماج کی خوبصورتی میں اضافہ کی اچھی جستجو تھی،تھیٹر فیسٹیول میں شریک ڈرامہ نگار، فنکار و ہدایت کار کی کوششیں تعریف کے لائق ہیں

،سیکرٹری اطلاعات نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،ترجمان کے مطابق اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سارہ رشیدنے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل کلاسیکل تھیٹر ڈرامہ کی آبیاری کرتا رہے گا،

الحمرا کے ظرف میں کشادگی،روایات میں عظمت و وقار ہے،الحمرا ڈرامہ فیسٹیول کا حصہ بننے والے ہزاروں ناظرین کا تہہ دل سے مشکور ہیں،الحمرا آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہے گا،فیسٹیول سے ڈرامہ پروڈکشن میں نئی سوچ و آئے گی۔سارہ رشید نے تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی پر تمام تھیٹر گروپس کو مبارکباد دی،فیسٹیول کی کامیابی میں پوری ٹیم کی کاوشیں شامل ہیں، تبھی معیاری ڈرامے الحمرا کے اسٹیج کی زینت بنے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.