پنجاب: مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 15دہشتگرد گرفتار

image

دہشت گردی کے خدشات کےپیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے پندرہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی اور فیصل آبادمیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی جانب پنجاب کےمختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے گئے ہیں،کارروائیاں لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفرگڑھ، اٹک، میانوالی اور فیصل آبادمیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ میانوالی سے جنوبی وزیرستان سےتربیت یافتہ ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد،خودکش جیکٹ،موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی، دہشت گرد حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.