اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانامشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان کواس ماہ ریکارڈ زرمبادلہ موصول ہوا ہے،صرف مئی میں ہی تقریباً سوا تین ارب ڈالر پاکستان میں زرمبادلہ بھیجا گیا۔
ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور بحالی کے تمام اعشاریے مثبت سمت جا رہے ہیں،معیشت میں بہتری کے اثرات جلد نظر آنا شروع ہو ں گے،عوام کے مسائل کا ادراک رکھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف معیشت کی بحالی کے لئے پرعزم ہیں۔موجودہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو بحال کرنا ہے۔