شاہ رخ خان میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیوں کر رہے ہیں؟

image

ایک وقت تھا جب اداکار شاہ رخ خان اپنے ’میڈیا فرینڈلی‘ ہونے کے لیے مشہور تھے، مگر پھرانہوں نے صحافیوں سے بات کرنا چھوڑ دی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے اب یہ انکشاف کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایسا میڈیا پر اپنے غصے کی وجہ سے کیا اور وہ اپنے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر مقدمے کی کوریج سے خوش نہیں تھے۔

سنہ 2021 میں جب سے آریان کو ’ڈرگس آن کروز‘ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تب سے شاہ رخ پاپارازی (پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز) سے گریز کر رہے ہیں۔

’ہندی رَش‘ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ممبئی میں مقیم فوٹوگرافر وریندر چاؤلہ نے اس کی وجہ کے بارے میں بات کی اور ایک واقعہ یاد کیا جب ’پٹھان‘ کے ہیرو غصے میں تھے۔

وریندر چاؤلہ نے بتایا کہ ’جب پٹھان 2023 میں ریلیز ہوئی، تب میری ٹیم نے شاہ رخ خان کو دیکھا تھا اور انہوں نے مجھے فوٹیج بھیجی، لیکن مجھے یہ پسند نہیں آیا کیونکہ ایسا لگتا تھا کہ ہم ان کی پرائیویسی پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ اور شاہ رخ خان ناراض نظر آئے۔ پھر میں نے اداکار کے پی آر ٹیم کو کال کی، انہیں اپنی ٹیم کی ریکارڈ کردہ ویڈیو کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ میں اسے استعمال نہیں کروں گا۔ اور اپنی ٹیم کی جانب سے ان سے ان کی پرائیویسی پر حملہ آور ہونے پر معذرت کی۔‘

وریندر چاؤلہ نے کہا کہ ’آپ کو مجھ پر یقین نہیں آئے گا، میری کال کے فوراً بعد مجھے شاہ رخ کے مینیجر کا فون آیا جس نے پہلے میرا شکریہ ادا کیا اور پھر مجھے بتایا کہ شاہ رخ خان مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے حیرت کا جھٹکا لگا۔ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اس کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے سے لے کر اس کی طرف سے کال آنے تک، یہ بہت ہی غیر حقیقی لگ رہا تھا۔‘

فوٹوگرافر کے مطابق ’میں نے کہا  کہ وہ کسی بھی وقت کال کر لیں، حاضر ہوں۔‘

وریندر چاؤلہ نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے اُن سے پانچ منٹ سے زیادہ بات کی۔ ’ان سے بات کرنے کے بعد مجھے اُن کا اپنے بچوں، بیٹے آریان خان سے ان کی محبت کا احساس ہوا۔ میرے بھی بچے ہیں، اگر لوگ میرے بچوں کے بارے میں غلط اور منفی باتیں کرنے لگیں تو مجھے بھی دُکھ ہوگا۔ وہ اس وقت بہت غمزدہ، پریشان تھے۔ ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ ہم صرف شکایت کرتے رہے کہ شاہ رخ ہمیں تصاویر نہیں بنانے دیتا اور ہمیشہ اپنا چہرہ چھپاتا ہے۔ وہ میڈیا سے ناراض تھے کہ انہوں نے ان کے بیٹے کے ساتھ کیا کیا۔‘

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو کورڈیلیا کروز کیس میں مبینہ طور پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 22 دن تک سلاخوں کے پیچھے رہے۔ بالآخر اُن کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔

دراصل جب آریان جیل میں تھے، شاہ رخ ان سے ملنے گئے تھے۔ اس کے دوران فوٹوگرافروں اور میڈیا والوں کی طرف سے ایک ہجوم اکھٹا ہوا تھا۔

پٹھان، جوان اور ڈنکی جیسی تین کامیاب فلمیں ریلیز ہونے کے باوجود شاہ رخ خان نے اس واقعے کے بعد آج تک میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.