آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دے دی

image

گیانا۔9جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے عقیل حسین کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت یوگنڈا کو بآسانی 134 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی ۔ یوگنڈا کی ٹیم 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ عقیل حسین کو 11 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پروویڈنس اسٹیڈیم گیانا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے ، جونسن چارلس 44 ، اینڈرے رسل ناٹ آؤٹ 30 اور کپتان رومین پائول 23 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ یوگنڈا کے برائن مسابا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، یوگنڈا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 12 اوورز میں 39 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوگنڈا کے 10 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے ، جما میاگی 13 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 11 رنز عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ الرازی جوزف نے دو شکار کئے۔ عقیل حسین کو مرد میدان قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ یہ ویسٹ انڈیز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.