اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ٹی وی اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی وڈ سے کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکارعمران ہاشمی کےمقابل کام کرنے کی آفر ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا ۔
اس کے علاوہ شیکسپیئر کے ایک ناول “میجرآف دی میجر ” پر بننے والی سیریز میں کام کرنے کی بھی آفر ہوئی تھی،انہوں نے کہا کہ اس میں کام نہ کرنے کی وجہ فیملی تھی۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ وہ اداکار علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہے اور بطور فلم اداکار وہ انہیں بہت پسند ہیں