ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ

image

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملک میں 13.83 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے،

گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ملک میں 15.26 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2024 میں ملک میں 1.39 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے، اپریل میں ملک میں 1.10 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا۔ مئی 2023 میں ملک میں 1.30 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی جو مئی 2024 میں بڑھ کر 1.39 ملین ٹن ہو گئی۔

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران 6.44 ملین ٹن پٹرول ، 5.69 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 0.94 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 5، 2 اور 52 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.78 ملین ٹن پٹرول، 5.83 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور 1.96 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.