ناموراداکار جمیل فخری کی 13 ویں برسی منائی گئی

image

لاہور۔9جون (اے پی پی):معروف اداکار جمیل فخری کی 13 ویں برسی اتوار کو منائی گئی،انہیں مداحوں سے بچھڑے 13 برس گزر گئے۔ورسٹائل اداکار جمیل فخری 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا باقاعدہ آغاز تھیٹر سے کیا اور پھر وہ پی ٹی وی سے منسلک ہو گئے ، انکو پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”اندھیرا اجالا” نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا، ڈرامے میں پولیس انسپکٹر جعفر حسین کے کردار نے انہیں بے حد مقبول کیا،

اداکار جمیل فخری نے 50 سے زائد فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کیا، دلدل،تانے بانے، وارث، بندھن اور ایک محبت سو افسانے میں ان کے کردار سپر ہٹ ٹھہرے، اداکار کو 1981 میں فلم” یہ زمانہ اور ہے” میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا اور 2002 میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے بھی حق دار قرار پائے۔فلم، سٹیج اور ٹی وی کے مایہ ناز فنکار جمیل فخری لازوال اور جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں، وہ9 جون 2011 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.