سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

image

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو طبیعت ناسازی پر سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی طبعیت ناساز ہوگئی اور اچانک طبیعت بگڑنے پر اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 سے رابطہ کیا جس پر سندھ ریسکیو ایمبولینس 1122 پانچ منٹ میں اسد عمر کو گھر سے اسپتال پہنچانے پہنچ گئی۔

سابق وفاقی وزیر کو کمر میں درد کی شکایت پر گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسد عمر نے ریسکیو ایمبولینس 1122 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سندھ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سروس استعمال کرتے ہیں، ایک زبردرست سروس ہے اور ایمبولینس سروس بین الاقوامی معیار کی ہے جبکہ اسٹاف بھی پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتا ہے، کراچی میں یہ سروس کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.