پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین پر عائد جرمانے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
- اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسران اور جوہری سائنسدانوں کی نمازِ جنازہ آج تہران میں ادا کی جا رہی ہیں۔
- وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سوات بائی پاس پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
- ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا ہے کہ 'اگر صدر ٹرمپ معاہدہ چاہتے ہیں تو انھیں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بارے میں اپنا ہتک آمیز اور ناقابلِ قبول لہجہ ترک کرنا ہو گا۔'
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ہمیں لگتا ہے کہ غزہ میں آئندہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی ممکن ہے۔'
پنجاب اسمبلی میں ’ہنگامہ آرائی‘ پر اپوزیشن کے 26 ارکان معطل، پی ٹی آئی کا سپیکر کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ