خانہ کعبہ دیکھ کرسانس لینا بھول گئی تھی، نتاشا علی

image

ماڈل و اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے زندگی میں پہلی بار خانہ کعبہ کو آنکھوں کے سامنے دیکھا تو وہ سانس لینا بھول گئی تھیں، تب انہیں ان کے بھائی نے جھٹکا دے کر سانس لینے کا کہا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھا تھا لیکن جب انہوں نے انہیں پہلی بار حقیقت میں آنکھوں کے سامنے دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی‘ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی ان کی زندگی میں آنے والی تمام خوشیوں سے زیادہ اہم ہے۔

پھر بارش، پاک بھارت میچ روک دیا گیا

اداکارہ کے مطابق جب 2016 میں وہ پہلی بار بھائی کے ہمراہ عمرے پر گئیں تو جیسے ہی انہوں نے خانہ کعبہ کو آنکھوں کے سامنے دیکھا تو ان کی آنکھوں خوشی کے آنسوں آگئے اور وہ کچھ دیر کے لیے سانس لینا بھول گئی تھیں تو ان کے بھائی نے انہیں جھٹکا دے کر جگایا اور کہا کہ سانس لو اور اللہ اکبر پڑھ کر آگے چلتی رہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.