جانیے ملک کا موسم آج کیسا رہے گا؟

image

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے عوام خبردار کردیا ہے کہ سورج پھر سے غضب ڈھانے کو تیار ہے ۔ آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں غضب کی گرمی پڑے گی ۔

بہاولپور میں درجہ حرارت 45 جبکہ فیصل آباد اور سرگودھا میں 44 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی ہے ۔ جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 43 اور لاہور میں 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

سندھ میں دادو اور موہنجوداڑو میں سب سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ سکھر، نوابشاہ، مٹھی اور حیدرآباد میں بھی سورج آگ برسائے گا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شام کے وقت گلگت بلتستان میں گرج چمک اورہلکی بارش ہوسکتی ہے، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.