بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

image

ایئر ہوسٹس سے اداکاری کی دُنیا میں انٹری دینے والی بھارتی اداکارہ نور مالابیکا داس نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ اداکارہ نور مالابیکا داس نے 6 جون کو ممبئی میں اپنا رہائش گاہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کے پڑوسیوں نے اُن کے اپارٹمنٹ سے آنے والی بدبو کی شکایت پر پولیس کو بُلایا جب پولیس اپارٹمنٹ کے اندر گئی تو وہاں نور مالابیکا کی پنکھے سے پھندہ لگی لاش لٹک رہی تھی۔پولیس نے اداکارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی تھی جس کے بعد اُن کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں لیکن اداکارہ کے اہلخانہ اپنی بیٹی کی آخری رسومات میں شامل نہیں ہوئے۔

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی تک نور مالابیکا داس کے اہلخانہ، اسی اپارٹمنٹ میں مقیم تھے اور اداکارہ کی خودکشی سے قبل وہ واپس اپنے گاؤں چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ 32 سالہ اداکارہ کا تعلق آسام سے تھا، اداکارہ بننے سے پہلے وہ قطر ایئرویز کے ساتھ بطورِ ایئر ہوسٹس کام کرتی تھیں۔

انہوں نے چند فلموں اور ویب سیریز میں اداکاری کی، جن میں ‘دی ٹرائل’، ‘سسکیان’، ‘واکمان’، ‘تیکھی چٹنی’، ‘جگھنیا اپایا’، ‘چرم سکھ’، ‘دیکھی آندھی’ اور ‘بیکروڈ ہسٹلے’ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.