بین الاقوامی تجارتی نمائش بغداد انٹرنیشنل فئیر میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

image

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ عراق میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بغداد انٹرنیشنل فئیر‘‘ کے48 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے 28جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتیں ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 7روزہ نمائش عراق کے ادارلحکومت بغداد میں یکم تا 7 نومبر تک جاری رہے گی

جس میں ٹیکسٹائل ، کھیلوں کا سامان ، آلات جراحی ، چاول ، تعمیراتی سامان ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آٹوموبائیل ، ٹرانسپورٹ ، پراسیس فوڈ ، گوشت ، مچھلی ، پھل ، سبزیاں ، نمک ، مشروبات ، الیکٹرک پنکھے ، تاریں اور ائیر کولر سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.