محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین

image

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈیئر (ر) وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری) نے کہا ہے کہ جیولین تھرو کے کھلاڑی محمد یاسر دوسری ایشین تھرواینگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا،یہ چیمپئن شپ 14 جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جیولین تھرو کے کھلاڑی محمد یاسر کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض سید فیاض حسین بخاری انجام دیں گے۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین نے کہا کہ محمد یاسر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.