نوشہرہ، پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشو قتل

image

نوشہرہ ، پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی شہریار کی مدعیت میں 2ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے میری بہن کو قتل کیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

شہریار نے پولیس کو مزید بتایا کہ میری بہن کو ملزمان محفل موسیقی میں ناچ گانے سے منع کرتے تھے جس کے انکار پرانہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اظہر خان نے بتایا کہ پولیس کو خوش مقام کے علاقے میں کھیتوں سے ایک لاش ملنے کی اطلاع ملی تھی جس کی شناخت پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.