سٹیٹ بینک کی بینکوں کو ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سالیوشنز اپنانے کی ہدایت

image

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):سٹیٹ بینک نے بینکوں کو چھ ماہ کے اندر سپلائی چین فنانس کے ڈیجیٹل سالیوشنز تیارکرکے نافذ کرنےکی ہدایات جاری کردی ہیں۔اس اقدام کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی فنانس تک رسائی بڑھانے اور خردہ ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر سکیں گے ۔ سٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے تحت بینکوں پر لازم ہے کہ وہ ایک مؤثر سپلائی چین فنانس (ایس سی ایف) کا شعبہ قائم کریں جس میں ڈجیٹل ایس سی ایف پراڈکٹس تیار اور ایس ایم ایز کو پیش کرنے کے لیے مناسب طور پر تربیت یافتہ انسانی وسائل اور نظام موجود ہوں۔

بینکوں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ یا تو ایس سی ایف کے لیے خود اپنے ڈجیٹل سالیوشنز تیار کریں یا ڈجیٹل ایس سی ایف فراہم کرنے کے لیے کسی فن ٹیک یا سروس پرووائیڈر کے ساتھ شراکت کریں۔ڈی ایس سی ایف سالیوشنز سے نہ صرف ایس ایم ایز کی فنانس تک رسائی میں اضافہ ہوگا بلکہ عملی کارکردگی بھی بہتر ہوگی، لاگت کم ہوگی اور رسک مینجمنٹ کے طور طریقے مضبوط ہوں گے۔سٹیٹ بینک کا سرکلر ایس بی پی ویب سائٹ https://www.sbp.org.pk/smefd/circulars/2024/C1.htm پر دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.