نئی دہلی۔11جون (اے پی پی):بھارت کرکٹ اینڈ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی)کے اعلامیے کے مطابق بھارت کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ زمبابوے کا دورہ کرے گی ۔بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 6 جولائی کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 جولائی ،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ10 جولائی،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز ہرارے سپورٹس کلب، ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے۔