"میں نے کن جاہلوں میں شادی کرلی"، ثانیہ مرزا

image

ثانیہ مرزا ان دنوں ’دی گریٹ کپل شرما شو‘ کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہیں تاہم اسی پروگرام کے دوران ثانیہ نے کچھ ایسا کہا ہے جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے مزاحیہ انداز میں کچھ ایسا کہا ہے جو کہ سوشل میڈیا صارفین میں بھی تجسس کا باعث بن رہا ہے۔ کپل شرما کی جانب سے شو کے دوران ہی اداکاری کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا جبکہ اس ڈرامے کے دوران کپل شرما ثانیہ کی بہو کے طور پر سامنے اداکاری کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثانیہ نے پہلے چائے پیش کی اور پھر کپل شرما سے کہا کہ ’یہ کن جاہلوں میں، میں نے شادی کر لی‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا نے کپل شرما یعنی اپنے ساس کو چائے پیش کی، ساتھ ہی کہا کہ ’یہ لو ماں جی چائے، جس پر ساس نے کہا کہ چائے ہے یا زہر؟

اس پر ثانیہ نے جواب دیا کہ میں نے تو چائے ہی بنائی تھی، آپ کے منہ کو لگ گئی تو زہر ہو گئی ہوگی، ثانیہ کے تابڑ توڑ جواب پر حاضرین محفل بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

ثانیہ نے آگے چل کر مزید کہا کہ ویسے بھی پی لیجیئے زہر آپ پر ویسے بھی اثر نہیں کرتا۔ اس پر کپل شرما نے کہا کہ کیسی بہو ہو؟ ساس سے زبان لڑاتی ہو؟

اس پر ثانیہ نے جواب دیا کہ شکر کرو زبان ہی لڑائی ہے، میری دوست اس کو میں لڑاؤں گی نا تو نقلی دانت بھی باہر آ جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.