بیلجیم کے تھیباؤ نائس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا

image

برن۔12جون (اے پی پی):بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نائس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ سٹیفن ولیمز ریس میں دوسرے اور اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔ ریس کا تیسرا مرحلہ سٹینمور سے رسچلیکون تک 161.7 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو21سالہ بیلجیم کے سائیکل سوار تھیبائو نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے ،27 منٹس اور 31 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔ برطانوی سائیکلسٹ سٹیفن ولیمز ریس میں دوسرے اور اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول تیسرے نمبر پر رہے۔ ہسپانوی سائیکلسٹ راجر ایڈریاچوتھے جبکہ فرانس کے سائیکل سوار پال لاپیراپانچویں نمبر پر رہے۔تیسرے مرحلے کے بعد اٹالین سائیکل سوار البرٹو بیٹیول نے بیلجیم کے سائیکل سواریویس لیمپارٹ سے یلو جرسی بھی چھین لی ہے ۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 948.7 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سوئٹزرلینڈ کی قومی سائیکلنگ ٹیم کے علاوہ 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.