شادی سے متعلق والدین سے سوال کرنے پر سوناکشی سنہا نے کیا کہا؟

image

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو میری شادی کے بارے میں فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

سوناکشی سنہا نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے باربار پوچھا جا رہا ہے جو کہ بہت مضحکہ خیز بات ہے۔ میں شادی اپنی مرضی اور پسند سے کررہی ہوں اس بارے میں کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہئیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ ہر وقت یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں کیا کر رہی ہوں یا اب کیا کرنے والی ہوں۔ اپنے بارے میں لوگوں کے اس تجسس کا میں کچھ نہیں کرسکتی۔ لوگوں کو میری شادی سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئیے۔

سوناکشی سنہا کے بھائی لوو سنہا نے بہن کی شادی سے متعلق سوال پر صحافی سے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے اور شادی کے بارے میں خود سوناکشی یا پھر ظہیر اقبال سے پوچھا جائے۔ اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا نے بھی بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.