ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی (کل) منائی جائے گی

image

لاہور۔12جون (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم کی چوتھی برسی (کل) 13اجون کو منائی جائے گی۔فلم انڈسٹری کی پہلی سپر سٹار صبیحہ خانم کا اصل نام مختار بیگم تھا، وہ 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں۔

صبیحہ خانم نے فلمی سفر کا آغاز بیلی سے کیا پھر لالی ووڈ میں چار دہائیوں تک راج کیا،انہیں 6بار نگار ایوارڈز کے ساتھ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ۔صبیحہ خانم نے نامور اداکار سنتوش کمار کے ساتھ47 فلموں میں کام کیا، فلم حسرت کے دوران دونوں شادی کے پاکیزہ بندھن میں بندھ گئے۔

صبیحہ خانم کی کامیاب ترین فلموں میں سات لاکھ، دو آنسو، گمنام، دلا بھٹی، سرفروش، مکھڑا، دیور بھابھی، حسرت اور دامن نے انہیں پاکستان کی کامیاب ترین ہیروئن بنادیا۔صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد13جون 2020 کو خالق حقیقی سے جاملیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.