سیالکوٹ۔12جون (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹریز میں کمپوٹر ایکسپرٹس کے تعاون سے آن لائن پورٹل علی بابا ڈاٹ کام کے متعلق کل (جمعرات کو )آگاہی سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صدر چیمبر عبدالغفور ملک،سینئرنائب صدر وہب جہانگیر،نائب صدر عامر مجید شیخ ،کاروباری حضرات اور نوجوان انٹر پنیورز شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے کمپیوٹر ایکسپرٹس کے ڈائریکٹر محمد بشیر بھٹی نے اے پی پی کو بتایا کہ علی بابا ڈاٹ کام پرہم نوجوانوں کو اپنے بزنس ٹو بزنس ہول سیلز ایکسپورٹ کاروبار کو بڑھانے کے لیے مد د فراہم کر رہے ہیں۔ تربیتی سیشن میں علی بابا ڈاٹ کام کے ماہر ٹرینرز اس آن لائن پورٹل پر کھیلوں کے ملبوسات ،آلات جراحی،لیدر گارمنٹس ،کھیلوں کا سامان،موسیقی کے آلات سمیت دیگر سامان کی ہول سیل فروخت بارے ٹریننگ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں ٹرینرز شرکاکو علی بابا ڈاٹ کام کا تعارف ،ریسرچ ورک،علی بابا ڈاٹ کام پر پروفائل کی اہمیت،پراڈکٹ پوسٹنگ،علی بابا میسج سینٹر،سپلائرزایپ،تجزیاتی ٹولز،سمارٹ اور کسٹم طریقہ کارسمیت نئے کاروباری نوجوانوں کو علی بابا ڈاٹ کام پر اپنا کاروبار شروع کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔