ٹاپ سیڈڈ اونس جبیر اور ایما ریڈوکانو ناٹنگھم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں

image

لندن۔12جون (اے پی پی):تیونس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اونس جبیر اور انگلینڈ کی ٹینس سٹارایما ریڈوکانو ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اونس جبیر نے کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو شکست دے کر جبکہ برطانوی ٹینس سٹار ایما ریڈوکانو نے جاپان کی حریف کھلاڑی اینا شیبہارا کوشکست دی ۔ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اونس جبیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبین حریف کھلاڑی ماریا کیملا اوسوریو سیرانو کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں انگلینڈ کی ایما ریڈوکانو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کھلاڑی اینا شیبہارا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیابلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.