وزیر اعلی نے فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد بڑھانے اور مختلف شہروں کے بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری دی

image

لاہور۔12جون (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے فیلڈ ہسپتالوں کی تعداد 105 تک بڑھانے اور مختلف شہروں کے 11 بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کی منظوری دی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے چھوٹے اور دور دراز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقدہوا،جس میں چلڈرن ہسپتال لاہور کی ویڈیوز پیش کی گئیں،باتھ روم، آپریشن تھیٹر اور دیگر صورتحال پر وزیراعلی مریم نواز نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال کا یہ حال ہے تو باقیوں کا کیا حال ہو گا۔ساہیوال میں8 بچے مر گئے، ہم سب ذمہ دار ہیں،جواب دینا ہوگا۔اجلاس میں صوبائی مشیر اظہر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی اعلی سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی جو ساہیوال واقعہ کی جامع رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے متعلقہ حکام کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، سارے ہسپتال ٹھیک کرنا چاہتی ہوں، ہیلتھ کا پورا سسٹم بدلنا ہوگا،مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام لانا ہوگا، اس کے بغیر کارکردگی بہتر نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں خامیوں کو دور کیا جائے۔وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب کے ہسپتالو ں کی ضروریات،مسائل کا تعین کرنے کے لئے میپنگ اور خسرہ کی ویکسی نیشن مہم کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔وزیر اعلی مریم نواز نے تحصیلوں میں فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ یقینی بنانے اورصوبے بھر میں ڈاکٹروں کی کارکردگی کا تعین کرنے کے لئے سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی مریم نواز نے امراض قلب کے مریضوں کی ویٹنگ لسٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کے اقدامات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں کارڈیالوجی، سٹروک، برن اور پیڈز کی ہنگامی علاج کی سہولت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی کو سرکاری ہسپتالوں کی عوامی ضروریات کی مطا بق تھری، ٹو اور ون لیول گریڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،صوبائی مشیر اظہر کیانی، ڈاکٹر عدنان خان، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز سہیل اشرف، علی جان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سی ای او ایڈ اپ شاہ میر اور دیگر حکام موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.