قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کےجاری 6 منصوبوں کیلئے 155 ملین اور2 نئے منصوبوں کیلئے 610 ملین روپے مختص

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء کے دوران قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے جاری 6 منصوبوں کیلئے 155 ملین روپے جبکہ 2 نئے منصوبوں کیلئے 610 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے جاری منصوبوں کے تحت اسلام آباد میں نیشنل لائبریری آف پاکستان کی عمارت کی اپ گریڈیشن کیلئے 13 ملین روپے، قلعہ روات کی تزئین و آرائش کیلئے 20 ملین روپے، علامہ اقبال کی رہائش گاہ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کیلئے 18.500 ملین روپے، پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کیلئے 50 ملین روپے، شاہ اللہ دتہ کی غاروں کی بحالی و حفاظت کیلئے 20 ملین روپے،

آثار قدیمہ کے تحت مائی قمرو مسجد اور مقرب خان کے مقبرہ کی حفاظت کیلئے 30 ملین روپے جبکہ اسلام آباد میں پھروالہ فورٹ کی حفاظت کیلئے 3.500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے دو نئے منصوبوں کیلئے نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبہ کیلئے 483.510 ملین روپے جبکہ شکرپڑیاں میں نیشنل میوزیم آف پاکستان کی تعمیر کیلئے 126.490 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال 25۔2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے 6 جاری اور 2 نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 765 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.