اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے1060.093 ملین روپے کے فنڈز مختص

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کے قومی وزارت صحت کے منصوبہ کے لئے1060.093 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3406.169 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک پہلے سے جاری اس منصوبہ کے لئے1500 ملین روپے کے فنڈز کا اجرامتوقع ہے۔ یہ منصوبہ قومی وسائل سے مکمل کیاجائےگا جس کے لئے آئندہ مالی سال 25-2024 کے دوران 1060.093 ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.