معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرکے عوام دوست بجٹ پیش کیا،سردار یعقوب خان ناصر

image

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے وفاقی بجٹ کو عوامی خواہشات اور امنگوں کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، کمزور طبقات کی معاونت کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کرکے 53 ارب روپے کرنا اور تعلیمی وظائف پروگرام میں 10 لاکھ بچوں کا اندراج خوش آئند اقدامات ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ دانش سکولوں کا دائرہ کار بلوچستان اور دیگر صوبوں تک بڑھانا وزیراعظم شہباز شریف کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاقی حکومت نے الیکشن کے بعد اپنے پہلے ہی بجٹ میں عوام دوست اقدامات اٹھائے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں کم سے کم اجرت 36 ہزار کرنے، پٹ فیڈر کینال کی ری ماڈلنگ کے لیے 10 ارب روپے مختص کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شاندار خدمات کو تسلیم کرکے انہیں ایوارڈ دینے جیسے اقدامات متعارف کرانا پاکستان مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.