پاکستانی سفیر اور ممتاز ماہر ماحولیات لک ہارڈی کی مشترکہ میزبانی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز پگھلنے کے چیلنجز کو اجاگر کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

image
پیرس۔12جون (اے پی پی):فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور ممتاز ماہر ماحولیات و فلم ساز لک ہارڈی کی مشترکہ میزبانی میں بدھ کو یہاں یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں موسمیاتی تبدیلی اور برفانی تودے پگھلنے کے چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس موقع پر فلم “Ice Giants: Discovering the Karakorum” کی پریمیئر اسکریننگ ہوئی اور ماحولیاتی شعبہ کی ممتاز شخصیات ولیری میسن دیلموٹ، پیٹرک ویگنون، فینی برن کا لک ہارڈی کے ساتھ پینل مباحثہ ہوا۔

سفارت کاروں، محققین، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس، ماحولیات کے ماہرین میڈیا اور عام لوگوں پر مشتمل شرکاء کو دلفریب دستاویزی فلم نے اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور اس کے ساتھ وہ عالمی موسمیاتی بحران، آبادی اور ماحولیاتی نظام پر اس کے اثرات کے بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے اور درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیےاجتماعی اقدام کی فوری ضرورت کے بارے میں ماہرین کے ساتھ مباحثہ میں پوری طرح مگن رہے ، اس موقع پر پاکستان میں بلند و بالا پہاڑوں اور گلیشیئرز ، خطے کی خوبصورتی و دلکشی اور عالمی آب و ہوا کے مباحثے میں اس کے اہم کردار کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.