بجٹ میں ہوابازی ڈویژن کے 11 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لئے 7 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال25 ۔2024 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت ہوابازی ڈویژن کے 11 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 25 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق 11 جاری سکیموں کے لئے بجٹ میں 4 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ 97 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ،ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 65 ارب 13 کروڑ 86 لاکھ ایک ہزار روپے ہے جس میں غیر ملکی امداد/قرضوں کا حصہ 43 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ 63 ہزار روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق 30 جون 2024 تک ان منصوبوں کے لئے 8 ارب 77 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جائیں گے۔

ہوابازی ڈویژن کے 2 نئے منصوبوں کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کے تحت بجٹ میں 3 ارب 16کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں غیر ملکی امداد کی مد میں 3 ارب روپے جبکہ قومی وسائل سے 16 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 15 ارب 1 کروڑ 24 لاکھ 77 ہزار روپے ہے جس میں غیر ملکی امداد/ قرضوں کا حصہ 14 ارب 49 کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔ ہوابازی ڈویژن کے نئے منصوبوں میں پاکستان محکمہ موسمیات میں ہائیڈرو میٹ سروس کی جدت کے منصوبے پر غیر ملکی امداد سے 3 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

دوسرا منصوبہ نیشنل سنٹر فار رین فال انہانسمنٹ (این سی آر ای) کے قیام کا منصوبہ ہے جس کے لئے 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔11 جاری منصوبوں میں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے قریب بارشی پانی کو آبپاشی کے لئے استعمال کے لئے کسانہ ڈیم کی تعمیر، ملتان میں موسم کی نگرانی کے لئے ریڈارسسٹم کی تنصیب، سکھر میں موسم کی نگرانی کے لئے ریڈارسسٹم کی تنصیب، نیو گوادر انٹر نیشنل کا جاری منصوبہ، کراچی میں اے ایس ایف اکیڈمی کی اپ گریڈیشن، تربت ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے رہائش کا منصوبہ، ناران میں نئے موسمیاتی نگرانی کے نظام کا قیام اور ہاسٹل کی تعمیر ، پنجگور میں کوارٹر گارڈ اینڈ میگزین کی تعمیر، فیصل آباد ایئر پورٹ پر آفیسرز و خواتین اہلکاروں کی رہائشگاہوں کی تعمیر اور گلگت ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی رہاشگاہوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.