منصوبہ بندی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 59114.546ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، پی ایس ڈی پی

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت منصوبہ بندی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 59114.546ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں میں پلاننگ کمیشن میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 500 ملین روپے، سی پیک ایکسی لینس سنٹر کےلئے 250ملین روپے،

پالیسی اورینٹڈریسرچ پروگرام کے لئے 626.570 ملین روپے، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پروجیکٹ کےلئے 200 ملین روپے، سوشل سیکٹر ہیلتھ نیوٹریشن ایجوکیشن یوتھ پروگرام کے لئے 1000 ملین روپے، گرین لائن بی آر ٹی پراجیکٹ کے لئے 1046.550 ملین روپے، 2022 میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے 11207.650 ملین روپے،

نئے ترقیاتی منصوبوں میں سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوپروگرام کے تحت پسماندہ اضلاع کے لئے 7000 ملین روپے ،نیشنل ملٹی سیکٹوریل نیوٹریشن پروگرام کے لئے 2000 ملین روپے، پلان ہائوس کی تعمیر کے لئے 1502 ملین روپے ، پرائم منسٹر پروگرام 4 آر ایف کے تحت سندھ کے لئے 30000 ملین روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.