آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کراچی میں آئی ٹی پارک کی تشکیل کیلئے آٹھ (8) ارب روپے، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اسلام آباد کیلئے گیارہ (11) ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ،وزیرخزانہ

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں کراچی میں آئی ٹی پارک کی تشکیل کیلئے آٹھ (8) ارب روپے، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اسلام آباد کیلئے گیارہ (11) ارب روپے،ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے اقدام کیلئے بیس (20) ارب روپے مختص کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ایک نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ایک ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بدھ کو وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب خان نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سا ل 25-2024 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئی ٹی پارک کی تشکیل کیلئے آٹھ (8) ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ اسلام آباد کیلئے گیارہ (11) ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ( پی ایس ای بی ) کیلئے گذشتہ سال کے ایک ارب روپے کے مقابلہ میں اس سال دو (2) ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ یہ رقم آئی ٹی سیکٹر کے ایکسپورٹر ز کی حوصلہ افزائی اور آئی ٹی فرموں میں طلباءکی انٹرن شپ کے سلسلہ میں رکھی جا رہی ہے۔ڈیجیٹل انفراسٹرکچر انفارمیشن کے اقدام کیلئے بیس (20) ارب روپے تجویز کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت ایک نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور ایک ڈیجیٹل پاکستان اتھارٹی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وقت کے ساتھ یہ ادارے مختلف شعبوں میں ڈیجیٹل ٹڑانفارمیشن کو آگے بڑھانے، انوویشنز کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل سلوشنز کو وسیع پیمانے پر اپنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان اداروں کے قیام کیلئے ایک (1) ارب روپے تجویز کئے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.