راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز،سیاسی و سماجی شخصیات نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو عوام دوست قرار دے دیا

image

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینز،سیاسی و سماجی شخصیات نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے وفاقی بجٹ کو خوش آئند اور عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے جب بھی اقتدار سنبھالا عوام کی خوشحالی،معیشت کی بحالی اور ملکی دفاع کے لئے سالانہ بجٹ میں خطیر رقم کی منظوری دی جس وجہ سے ملک میں بہتری آئی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے رہنماؤں ،اراکین قومی اسمبلی ملک ابرار احمد،حنیف عباسی،دانیال تنویز چوہدری،سینیٹر ناصر محمود بٹ ،اراکین صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر،راجہ حنیف ،اسمہ ناز عباسی،حاجی پرویز ،ملک عرفان افسر،مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ساجد عباسی اور دیگر لیگی رہنماؤں نے بدھ کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے سالانہ بجٹ کےبعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملک ابرار احمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے ،بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم کی منظوری سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔حنیف عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کی توقعات کے مطابق بجٹ پیش کیا ہے جس میں مزدور طبقہ اور سرکاری ملازمین کی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے جبکہ فلاحی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔اسمہ ناز عباسی نے کہا کہ جس طرح ملک کے دیگر سیکٹرز کے لیے بجٹ میں سالانہ رقم کی منظوری ہوئی اسی طرح خواتین کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مختلف سکیموں کے لیے رقم مختص کرنا خوش آئند ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.