اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ان کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایت ہے کہ قائد حزب اختلاف مالیاتی بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں گریڈ ایک سے 16 تک 25 فیصد، گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی تجاویز سنیں گے اور اس کا جواب د یں گے ۔