اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزارت بحری امور کے لئے نئے ترقیاتی پروگرام میں 6پراجیکٹس کیلئے 19 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی میں ایکسپورٹ اورئینٹڈ فشریز فیسلٹیز اینڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کیلئے 1048ملین روپے،گڈانی شپ بریکنگ کی ماڈرنائزیشن اور اپ گریڈیشن کیلئے 12864ملین روپے،ایسٹ ایکسپریس وے فیز ٹو گوادر کے سروے اور فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے 93 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق نئے ترقیاتی پروگرام کے تحت گوادر بلیو اکانومی سنٹر کیلئے 1500ملین روپے،گڈانی جنوبی میں 750ایکڑ زمین کی خریداری کیلئے 3920ملین روپے،جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس گوادر میں ایکسلری فیسلٹیزکیلئے 225ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔