اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت پاکستان پٹرولیم ہائوس کی توسیع اور اپ گریڈیشن پر 507.051 ملین روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔پی ایس ڈی پی کے مطابق پاکستان پٹرولیم ہائوس کی توسیع اور اپ گریڈیشن کی 2022 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دی تھی۔