اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ توسیعی سہولت فنڈ پر بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر نے آئندہ مالی سال 25۔2024 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف کی سطح کے معاہدے کے سلسلہ میں بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،اس فنڈ سے نئے پروگراموں میں قرضوں کو پائیدار بنانے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے، پاور سیکٹر اور ایس او ایز میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔