چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سینیٹ سے مالی سال 25-2024ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور سفارشات طلب کر لیں

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سینیٹ سے آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور سفارشات طلب کر لیں۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی جانب سے مالیاتی سال 25-2024ء کے بجٹ کی نقل پیش کرنے کے بعد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سینیٹ سے کہا کہ وہ 13 جون بروز جمعرات دن 12 بجے تک بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی سے متعلق سفارشات کا قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات جائزہ لے گی جبکہ دیگر تجاویز اور سفارشات کا قائمہ کمیٹی برائے خزانہ جائزہ لے گی۔ دونوں کمیٹیاں 21 جون تک اپنی سفارشات مکمل کر کے 22 جون کو اس حوالے سے رپورٹ ایوان بالا میں جمع کرائیں گی۔ بعد ازاں یہ سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.