وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 593ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز

image

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 593ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مختص رقم میں 27فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

کفالت پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کی موجودہ تعداد 93لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کی جائے گی۔ تعلیمی وظائف پروگرام میں مزید 10لاکھ بچوں کا اندراج کیا جائے گا۔ 5لاکھ مزید خاندانوں کو نشوونما پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.