آزادی مارچ کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید بری

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر نے بریت کے لیے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑکی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.