نئی پیداواری فلاسفی، ٹیکنالوجیز اور انتظامی اقدامات سے صنعتکاروں کےلئے پیداواریت کو بڑھانے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے،صدر فیصل آباد چیمبر

image

فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجیز کے ساتھ نئے فلسفے جنم لیتے ہیں جن کو بروئے کار لاکر ہم اپنی صنعتوں کی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتے ہیں ،صنعتوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کےلئے چیمبر تسلسل کے ساتھ نئی پیداواری فلاسفی، ٹیکنالوجیز اور انتظامی اقدامات بارے آگاہی پیدا کررہا ہے تاکہ صنعتکاروں کےلئے پیداواریت کو بڑھانے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہمیں عالمی سطح پر ان جدید طریقوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،دوسرے مرحلے میں ایسے طریقہ کار کو مقامی صنعتوں میں رائج کرنا بھی یقینا ایک چیلنج ہوگا جن پر مقامی معاشی اور معاشرتی روایات کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو منظم طریقے سے چلانے کےلئے ضروری اور غیر ضروری طریقہ کار کی نشاندہی کرنا ہو گی تاکہ فضول کاموں میں وقت ضائع نہ ہو اور صرف ضروری مسئلوں پر توجہ دی جا ئے اور اس سے ادارے کی مجموعی پیداواریت میں اضافہ کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.