فرانسس ٹیافو اور الیگزینڈر ببلک سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

image

سٹٹ گارٹ۔13جون (اے پی پی):امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن فرانسس ٹیافو اور قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ،امریکا کے فرانسس ٹیافو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان جرمن حریف کھلاڑی یانک ہنف مین میں 0-2 سیٹس میں شکست دی ۔

اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں شروع ہوگیا ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکا کے فرانسس ٹیافو نے حریف میزبان جرمن کھلاڑی یانک ہنف مین کو 5-7 اور 6-7(5-7)سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سربین کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو 1-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.