جاپان کی آیا اوہٹری آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی

image

سڈنی۔13جون (اے پی پی):جاپان کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آیا اوہٹری آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔

27 سالہ جاپان کی آیا اوہٹری نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں پیرو کی حریف بیڈمنٹن سٹار انیس کاسٹیلو کو شکست دی۔ سٹیٹ سپورٹس سینٹر، سڈنی میں سپر 500بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں جاپان کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آیا اوہٹری نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پیرو کی حریف بیڈمنٹن سٹار انیس کاسٹیلو کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپنی جگہ پکی کرلی ۔

27 سالہ جاپان کی آیا اوہٹری کی فتح کا سکور 4-21 اور 8-21 تھا۔ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی آیا اوہٹری کا مقابلہ انڈونیشیا کی پتری کسوما وردانی سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.