سڈنی۔13جون (اے پی پی):ملائیشیا کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ لی زی جیا آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ 26 سالہ ملائیشیا کے کھلاڑی لی زی جیا نے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف بیڈمنٹن کھلاڑی سونگ جو وین کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ گئے ۔
سٹیٹ سپورٹس سینٹر، سڈنی میں سپر 500بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے آسٹریلیا میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے بیڈمنٹن کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ لی زی جیا نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف بیڈمنٹن کھلاڑی سونگ جو وین کو 0-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
26 سالہ ملائیشیا کے کھلاڑی لی زی جیا کی فتح کا سکور 18-21 اور 14-21 تھا۔فاتح کھلاڑی لی زی جیا کا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں مقابلہ جاپانی حریف کھلاڑی کینتا نشیموتو سے ہوگا۔