اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستانی اتھلیٹ محمد یاسر دوسری ایشین تھرونگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کوریا پہنچ گئے۔محمد یاسر کے ہمراہ کوچ سید فیاض حسین بخاری بھی ہیں ۔ ایشین تھرونگ چیمپئن شپ 14 جون سے کوریا میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔چیمپئن شپ 15 جون تک جاری رہے گی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین (ستارہ امتیاز ملٹری)نے امید ظاہر کی کہ محمد یاسر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔