او جی ڈی سی ایل نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈٹو 2023-24میں اپنی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا

image

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جمعرات کو پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈٹو 2023-24میں اپنی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منایا۔ اس فتح کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کی کرکٹ ٹیم نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں او جی ڈی سی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کو شکست دی۔ اس سلسلے میں او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں فتح کا جشن منایا گیا اور کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں کمپنی کی سینئر انتظامیہ، ملازمین اور فاتح کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی/سی ای او احمد حیات لک نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ہمارے اسپورٹس بورڈ اور انتظامیہ کی محنت، لگن اور اسٹریٹجک کاوشوں کو واضح کرتی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل 24 ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ او جی ڈی سی ایل کی ٹیم اپنے پول میں سرفہرست رہی اور سیمی فائنل میں اس نے خیابان امین کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.