سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

image

سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔ تعلیم کے لیے صوبہ سندھ 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے گا جبکہ امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا، اس سے قبل کابینہ اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے ریکارڈ 830 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

تعلیم کے لیے صوبہ سندھ 400 ارب روپے اور صحت کے لیے 275 ارب روپے رکھے گا جبکہ امن و امان کی بحالی کے لیے 170 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کے مخصوص یونٹس فری کیے جاسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.