معروف اداکار کی لاش گھر سے برآمد

image

بھارتی تامل اداکار پردیپ وجین کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ وجین بدھ کی شام چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثاتی طور پر گرنے سے ان کی موت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ اداکار گھر میں اکیلے رہتے تھے، انہوں نے ماضی میں چکر آنے اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد علاج بھی کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے دوستوں نے بدھ کی صبح ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کی فون کالز کا جواب نہیں دیا گیا تاہم دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بعدازاں پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا تو اداکار کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی جس کے سر اور چہرے پر زخم تھے۔

بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق اداکار کی موت گرنے کے باعث ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ وجین کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور یہ ان کی وجۂ شہرت تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.